شارکوٹ پاؤں، جسے ڈائیا بیٹک نیوروپیتھک اوسٹیو آرتھوپیتھی
(Diabetic Neuropathic Osteoarthropathy)
بھی کہا جاتا ہے، ذیابیطس کے مسائل میں سے ایک ہے۔ یہ اعصابی نقصان (نیوروپیتھی) کی وجہ سے ہوتا ہے جو اکثر ذیابیطس کے غیر کنٹرول شدہ مریضوں میں ہوتا ہے۔
جب آپ کو ذیابیطس ہو، تو اونچا بلڈ شوگر آپ کے پیروں کے
Nerves
کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس نقصان کی وجہ سے آپ کو اپنے پیروں میں تکلیف، جیسے درد، جلن محسوس نہ ہوں۔ یہ بے حسی چوٹوں کا باعث بن سکتی ہے جن کا آپ کو احساس نہیں ہوتا، اور اگر ان کا علاج نہ کیا گیا تو وہ سنگین انفیکشن اور ہڈیوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
پیروں میں سوجن
پیروں کی شکل میں تبدیلی، جیسے غیر معمولی موڑ یا ہڈیوں کا باہر نکلنا
پیروں کا گرم ہونا، یا رنگ میں تبدیلی
بار بار انفیکشن ہونا
پیروں میں کمزوری اور عدم استحکام
اگر آپ کو ذیابیطس ہے اور آپ کو اپنے پیروں میں اوپر بیان کردہ علامات میں سے کوئی بھی علامت محسوس ہوتی ہے، تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھیں۔
اپنے پیروں کا روزانہ معائنہ کریں اور کسی بھی کٹ، پھنسی یا سوجن پر نظر رکھیں۔
آرام دہ اور سہارا دینے والے جوتے پہنیں۔
اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے باقاعدگی سے اپنے پیروں کا معائنہ کروائیں۔
for more information, please click this link http://wa.link/hb4edg